Source : Facebook

سرکاری ملازمین کی 4چھٹیاں منانے کی تیاریاں
19 دسمبر 2018 (17:28) 2018-12-19

 لاہور : صوبائی محکموں کے ملازمین نے 25 دسمبر کو عام تعطیل کے حوالہ سے 3 جبکہ وفاقی محکموں کے ملازمین نے 4 چھٹیاں کرنے کی تیاریاں کرلی ہیں 25 دسمبر بروز منگل ہونے کی وجہ سے صوبائی محکموں کے ملازمین اتوار سوموار اور منگل کو تین چھٹیوں کے مزے لیں گے۔

ملازمین نے سوموار کے روز چھٹیوں کی درخواستیں دینا ابھی سے شروع کردی ہیں جبکہ وفاقی محکموں کے ملازمین 25-24-23-22 دسمبر کی چھٹیوں کا مزہ لیں گے۔

وفاقی ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کی عام تعطیل ہوتی ہے اکثریت نے سوموار کی چھٹی کےلئے تیاریاں کرلی ہیں اسی طرح سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں حکومت پنجاب نے 22 دسمبر سے یکم جنوری تک عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔


ای پیپر