انسٹاگرام کے غلط استعمال پر متحدہ عرب امارات میں خاتون کو سزا
19 دسمبر 2018 (16:18) 2018-12-19

ابو ظہبی:انسٹا گرام پر دوسری خاتون کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر متحدہ عرب امارات کی عدالت نے معروف اماراتی خاتون کو 82ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر معروف اماراتی خاتون نے انسٹاگرام پر ایک دوسری خاتون کو نامناسب الفاظ سے پکارا تھا جس پر ان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا گیا اور عدالت کی طرف سے انہیں سزا سنا دی گئی تھی۔ اس سزا کیخلاف خاتون اعلیٰ عدالت میں پہنچیں جہاں پر متحدہ عرب امارات کی اپیل کورٹ نے سزا کی توثیق کرتے ہوئے اسے 82 ہزار ڈالر جرمانے کی ادائیگی کا حتمی حکم سنا دیا۔

اماراتی عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد ملزمہ پر 3 لاکھ اماراتی درہم تقریبا82 ہزار امریکی ڈالر جرمانے اور ایک ماہ کیلئے خاتون کو سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر نے کا حکم صادر کیا تھا۔ عدالت کے حکم کے خلاف ملزمہ نے اپیل دائر کی تھی جس پر اپیل کورٹ نے سابق عدالت کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے اسے برقرار رکھنے کا حکم صادر کر دیا۔ 


ای پیپر