سعودی شہریوں کی پاکستان آمد پر وزٹ ویزا فیس میں کمی
19 دسمبر 2018 (14:18) 2018-12-19

جدہ : پاکستان میں دوست اسلامی ملک سعودی عرب کے شہریوں کے وزٹ ویزے کی فیس میں کر دی 

جدہ میں پاکستان قونصلیٹ کے ترجمان ارشد منیر نے ایک بیان میں کہا کہ وزارت خارجہ نے سعودی شہریوں کیلئے وزٹ ویزے کی فیس میں کمی کر دی ہے۔ نئی ویزہ فیس عام شہریو ں کیلئے 60 ڈالر جبکہ تجارتی مقاصد سے جانے والوں کیلئے 90 ڈالر ہو گی۔

یہ تجاویز سعودی سفارت خانے کی طرف سے پاکستانی وزارت خارجہ کو ارسال کی گئی تھیں جس پر فوری عمل کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے فیس کم کر دی ہے۔ سعودی عرب کے شہریوں کو جاری کیا جانے والا وزٹ ویزا ایک سال کا ہوتا ہے جس میں ضرورت کے تحت توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی شہریوں کیلئے پاکستانی وزٹ ویزے کی فیس 3600 ریال جبکہ بزنس وزٹ ویزے کی فیس 5000 ہزار ریال تھی جسے کم کرکے اب عام شہریوں کیلئے 225 اور تجارتی مقاصد کے لئے جانے والوں کی فیس 337 ریال مقرر کر دی گئی ہے۔ 


ای پیپر