فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

وزیراعلیٰ پنجاب نے شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا
19 دسمبر 2018 (12:37) 2018-12-19

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے والی شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر خوراک، سیکرٹری خوراک اور کمشنر کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔ عثمان بزدار کہتے ہیں شوگر ملیں نہ چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔ مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود شوگر ملیں نہ چلانے کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے صاف صاف بتادیا کہ حکومت گنے کے کاشتکاروں کے مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی واضح کر دیا کہ شوگر ملیں کاشتکاروں سے گنا مقرر کردہ نرخوں پر خریدنے کی پابند ہوں گی۔


ای پیپر