راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
19 دسمبر 2018 (12:29) 2018-12-19

راولپنڈی : راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام  ٗ دہشت گردوں نے حساس ادارے کے افسران کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی ۔ دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ ڈھوک پٹھان کلیام مغل روڈ کے ایک مقام پر دہشت گرد موجود ہیں جس پر ادارے سے چھاپہ مارا اور کامیاب کارروائی کے بعد تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد محبوب احمد اور محمد حسین کو گرفتار کر لیا۔ بعد از گرفتاری دہشت گردوں کے قبضہ سے دھماکہ خیر مواد برآمد ہوا جس کو ناکارہ کر دیا گیا۔

مزید انکشاف ہوا کہ دہشت گرد راولپنڈی میں حساس ادارے کے افسران کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ دہشت گردوں  کے قبضہ  سے برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔حساس اداروں نے دہشت گردوں کو خفیہ مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


ای پیپر