فوٹو بشکریہ فیس بک

امریکی صدر نے پینٹا گون میں خلائی فوجی کمان قائم کردی
19 دسمبر 2018 (11:40) 2018-12-19

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹا گون میں خلائی فوجی کمان قائم کردی۔ صدر ٹرمپ نے سپیس فورس کے مسودے پر باضابطہ دستحط بھی کر دیے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ نئی فورس کے قیام کا مقصد خلا میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں منظم کرنا ہے۔ خلائی کمان کیلئے امریکی فوج سے تقریبا600 افراد لیے جائیں گے۔ چند برسوں میں خلائی فوجی کمان میں مزید ایک ہزار افراد کا اضافہ ہوگا۔ فورس پر 5 سالوں میں 80 کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

نائب امریکی صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ کمان خلا میں تمام فوجی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔


ای پیپر