فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پنجاب حکومت کا بسنت منانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
19 دسمبر 2018 (11:12) 2018-12-19

لاہور : پنجاب حکومت کا بسنت منانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ۔

تفصیلات کے مطابق صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈور پھرنے کے واقعات سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ کوئی بھی ایسی تفریح جو انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے، اس کی اجازت دینا خلاف آئین ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کر گیا ہے اسلیے عدالت حکومت کی جانب سے بسنت کی اجازت دینے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے فروری کے دوسرے ہفتے بسنت منانے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت سے متعلق کمیٹی قائم کردی جو ایک ہفتے میں تجاویز دے گی۔


ای پیپر