فوٹو سکرین شوٹ

قصور میں بے حسی کی انتہا، با اثر افراد نے محنت کش کا سر اور مونچھیں مونڈ دیں
19 دسمبر 2018 (09:36) 2018-12-19

قصور میں بے حسی کی انتہا، با اثر افراد نے محنت کش کے گلے میں پٹہ ڈال کر سر اور مونچھیں مونڈ دیں اور ساتھ ہی ویڈیو بھی بنا لی۔

قصور مصطفی آباد میں بربریت کی انتہا، با اثر افراد نے محنت کش کی پلکیں، سر اور مونچھیں مونڈ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ گلے میں پٹہ ڈال کر بھونکنے پرمجبور کرتے اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان میں سے چار کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں، انکے دیگر ساتھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ حکام انصاف کے ساتھ تحفظ بھی فراہم کریں۔


ای پیپر