چینی طیاروں کی بھارتی سرحد پر آمد ،مودی کی نیندیں حرام 
19 اگست 2020 (23:48) 2020-08-19

نئی دہلی: بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین نے اپنے سب سے جدید جنگی طیارے بھارت کی سرحد پر پہنچا دیے، بذریعہ سیٹلائٹ تصاویر چینی فضائیہ میں شامل چوتھی جنریشن کے جے 20 اسٹیلتھ لڑاکے طیاروں کی بھارتی سرحد کے قریب موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے فرانس سے 5 رافیل جنگی طیارے حاصل کیے جانے کے بعد خوب بھڑکیں ماری جا رہی تھیں،صرف چند طیاروں کے حصول نے بھارت کی مودی سرکار کا دماغ ساتویں آسمان پر پہنچا دیا تھا۔ جبکہ رافیل طیاروں کی کھیپ موصول ہونے کے بعد حواس باختہ اور غیر سنجیدہ بھارتی میڈیا بھی پاکستان اور چین کو مضحکہ خیز دھمکیاں دے رہا تھا۔

اب اس تمام صورتحال میں چین کے ایک خاموش اقدام نے بھڑکیں مارنے والے بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔


ای پیپر