طوفانی بارشوں کیلئے تیار ہوجائیں ،الرٹ جاری 
19 اگست 2020 (23:44) 2020-08-19

لاہور : اگلے چند روز کے دوران طوفانی بارشیں ہونے کا امکان، ایم ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا، کئی علاقوں میں خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ، عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایات جاری ۔

 تفصیلات کے مطابق ایک ماہ سے زائد عرصے تک سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارشیں برسانے کے بعد اب مون سون بارشوں کے سلسلے نے پنجاب اور شمالی علاقہ جات کا رخ کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہوئیں۔ کئی علاقوں میں اب بھی طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ آئندہ چند روز کے دوران مزید طوفانی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔


ای پیپر