کراچی والوں کی سنی گئی ،وفاق اور سندھ حکومت کا زبردست اقدام 
19 اگست 2020 (21:24) 2020-08-19

کراچی : کراچی والوں کے مسئلے حل کر نے کے لیے عمران خان کی وفاقی حکومت اور بلاول کی سندھ حکومت نے امید کی کرن دکھادی، ساتھ مل کر کام کرنے کی ٹھان لی۔

کراچی والوں کو گھروں پر صاف پانی ملے گا، ٹینکرمافیا سے نجات ملے گی،گٹر کے گندے پانی سے جان چھوٹ جائے گی، کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا جائے گا،نالوں کو صاف کیا جائے گا،بارشوں کے بعد سڑکوں پر پانی کھڑا نہیں ہوگا،لوکل ٹرین کا پہیہ چلے گا اور ائیر کنڈیشنڈ بسیں سڑکوں پر دوڑیں گی،وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی ،کب،کیا،کیسے ملے گا دو ہفتوں میں سب بتانے کی یقین دہانی بھی کرادی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات ناصر شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی، وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی اور امین الحق پر مشتمل کمیٹی بھی بن گئی جو سب کاموں پر نظر رکھے گی، سندھ میں وفاقی حکومت کے پروجیکٹس سے متعلق رابطوں کے لیے وفاقی اور صوبائی نمائندوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کردی گئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ کی اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے  وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے امین الحق سے ملاقات ہوئی ہے۔


ای پیپر