یوم عاشو ر کب ہو گا ؟اعلان کر دیا گیا 
19 اگست 2020 (19:45) 2020-08-19

کراچی:پاکستان میں نئے اسلامی سال 1442 ہجری کا آغاز جمعہ21اگست کو ہونے کا امکان ہے،چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو کراچی میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں نئے اسلامی سال 1442 ہجری کا آغازجمعہ 21 اگست کو ہونے کا امکان ہے جبکہ یوم عاشور30 اگست کوہوگا، محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ محرم الحرام 1442ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کےلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس بعد نمازِ عصر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا۔

چاند سے متعلق شہادت دینے کے لئے درج ذیل نمبرز 0321-2022000،0321-2484604،021-99261404اور021-99261403پر رابطہ کریں۔دوسری جانب وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پردستیاب ریکارڈکے مطابق پاکستان میں یکم محرم الحرام 21 اگست کو ہوگی جبکہ یوم عاشور یعنی 10 محرم الحرام 30 اگست کوہوگا۔وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پرمہیا کیے گئے ڈیٹا کے مطابق رواں اسلامی ماہ ذی الحجہ کا آغاز22 جولائی کوہونا تھا تاہم رویت ہلال کمیٹی نے 21 جولائی کوچاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے عیدالاضحی 31 جولائی کی بجائے یکم اگست کومنائی گئی تھی۔

  پاکستان میں نئے اسلامی سال 1442 ہجری کا آغاز جمعہ21اگست کو ہونے کا امکان ہے،چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو کراچی میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں نئے اسلامی سال 1442 ہجری کا آغازجمعہ 21 اگست کو ہونے کا امکان ہے جبکہ یوم عاشور30 اگست کوہوگا۔


ای پیپر