کراچی میں ایک دفعہ پھر امن خراب کرنے کی کوشش ،بڑی کاروائی 
19 اگست 2020 (18:34) 2020-08-19

کراچی :رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کرکے شہرقائد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان محمد رفیق عرف عادل عرف حبیب اللہ اورعدنان شبیرعرف قاری پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث اور فورسز کو انتہائی مطلوب تھے جبکہ محمد رفیق عرف عادل عرف حبیب اللہ کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا اور ملزم عدنان شبیرعرف قاری کالعدم تنظیم کا انتہائی خطرناک دہشتگرد تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ٹی ٹی پی استاد اسلم گروپ کے انتہائی خطرناک دہشتگرد رئیس یار محمد گوٹھ بلدیہ ٹاؤن کے علاقہ میں موجود تھے جس کی اطلاع ملنے پر پاکستان رینجرز کے شاہین گروپ اور سی ٹی ڈی پولیس نے دہشتگردوں کو گرفتارکرنے کی منصوبہ بند ی کی۔


ای پیپر