file photo

مصباح الحق نے شاداب خان کو ٹیم کا سب سے فٹ کھلاڑی قرار دیدیا
19 اگست 2020 (14:43) 2020-08-19

لندن:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے شاداب خان کو ٹیم کا سب سے فٹ کھلاڑی قرار دے دیا۔

اپنے کالم میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر نے کہا کہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سب سے زیادہ فٹنس پر توجہ دی جس کے مثبت اثرات بھی نظر آنے لگے ہیں، کرکٹرز نے لاک ڈاؤن میں بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے محنت جاری رکھی۔

محمد رضوان کی وکٹوں کے درمیان رننگ اس کی ایک مثال ہے۔ مصباح نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ کھیلتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی، اس سے قبل مانچسٹر ٹیسٹ میچ شان مسعود نے 8 گھنٹے بیٹنگ کی، شاداب خان کے ساتھ اچھی رننگ کرتے ہوئے سنگلز بنائیں، نوجوان آل راؤنڈر ٹیم میں سب سے زیادہ فٹ کھلاڑی ہیں۔


ای پیپر