file photo

ڈیموکریٹس نے جوبائیڈن کوباضابطہ صدارتی امیدوار نامزدکردیا
19 اگست 2020 (13:27) 2020-08-19

نیویارک: ڈیموکریٹس نے جوبائیڈن کو باضابطہ طور پر امریکی صدارتی امیدوار نامزد کر دیا، وہ نومبر میں ہونے والے الیکشن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کریں گے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کا امریکی صدارتی امیدوار چننے کے لیے کورونا وائرس کے باعث آن لائن ووٹنگ ہوئی جس میں 50 ریاستوں اور 7 علاقوں سے ڈیموکریٹس نے حصہ لیا۔

ووٹنگ میں جوبائیڈن اپنے حریف برنی سینڈرز پر بازی لے گئے ، نتائج کے اعلان کے بعد جو بائیڈن نے ویب کاسٹ پر ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔


ای پیپر