مسئلہ کشمیر پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے : سونم کپور
19 اگست 2019 (23:08) 2019-08-19

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل ہونا چاہیے لیکن ساتھ ہی اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر کہنا تھا کہ میں بہت محب وطن ہوں اور اس وقت جہاں حالات پہنچ چکے ہیں اسے دیکھ کر کافی دکھ ہوتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ 70 برس پہلے دونوں ممالک ایک تھے اور حقیقت یہ ہے کہ تفرقہ انگیز سیاست کھیلی جاتی ہے جس سے دل ٹوٹتا ہے تاہم مجھے لگتا ہے میرے لیے بہتر ہے کہ میں اس وقت خاموش رہوں اور اسے گزرنے دوں کیونکہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق سونم کپور نے کہا کہ یہ بہت مشکل ہے اور میں اسے اتنا زیادہ نہیں جانتی کیونکہ اس حوالے سے مختلف اور سچ کے برعکس خبریں پھیلی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے مجھے واقعی نہیں پتا سچ کیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ جو کچھ بھی چل رہا ہے اس پر سکون سے بات چیت ہو اور سمجھا جائے، جب اس بارے میں میرے پاس مکمل معلومات ہو گی تب میں اس پر اپنی رائے دے سکتی ہوں۔ میرے والدین نے میرا نام اس وقت رکھا جب وہ کشمیر کی سیر کر کے آئے تھے لیکن جب سے وہاں تنا ئو ہے میں تب سے وہاں نہیں جا سکی ہوں۔


ای پیپر