میں نے جج کی کوئی ویڈیو نہیں بنائی : میاں طارق
19 اگست 2019 (22:39) 2019-08-19

اسلام آباد:سابق جج احتساب عدالت ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں گرفتار ملزم میاں طارق نے کہا ہے کہ میں نے جج کی کوئی ویڈیو نہیں بنائی،سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد اس کی تفصیل بتاوں گا۔

 ملزم میاں طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا ایک ماہ سے لاپتہ ہے، کچھ پتا نہیں چل رہا میرا بیٹا کہاں ہے مجھے بتایا گیا کہ آپ کا بیٹا تین ماہ تک ہمارے ساتھ تعاون کرے گا ،مجھے نہیں معلوم کس ادارے نے اسے اٹھایا ہے ،مجھ پر تشدد ہوا، ہاتھ ٹوٹ گیا، کوئی ایکسرے نہیں ہوا صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے جج کی ویڈیو بنائی؟

جس پر میاں طارق نے جواب دیا کیا اعلی عدلیہ کے پاس ہے، ابھی اس پر بات نہیں کروں گا، سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد اس کی تفصیل بتاوں گا، میں نے جج کی کوئی ویڈیو نہیں بنائی۔


ای پیپر