بھارت آزاد کشمیر پر بھی ثالثی کروانا چاہتا ہے : سراج الحق
19 اگست 2019 (21:55) 2019-08-19

اسلام آباد : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ بھارت نے شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، کسی بھی جنگ کو لڑنے کے لیے ایٹم بم سے زیادہ قومی اتحاد کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے مودی کی بڑی چال بے نقاب کرتے ہوئے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر تو ہڑپ کر لیا اب وہ آزاد کشمیر پر بھی ثالثی کروانا چاہتا ہے ۔

سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے تجویز دی ہے کہ مشترکہ اجلاس اور بین الاقوامی کانفرنس بلوانی چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ ہم جنگ کے لیے تیار ہوں یا نہ ہوں بھارت بالکل تیار ہے ،لگتا ہے انڈیا آزاد کشمیر پر ثالثی کروانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر تو بھارت ہڑپ کر گیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی حکومت اور فوج کے پاس آپشن کھلے ہیں ،جنگ کو روکنے کے لیے بھی جنگ کی تیاری کرنا پڑتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی جنگ کو لڑنے کے لیے ایٹم بم سے زیادہ قومی اتحاد کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے قومی یکجہتی کو خود سبوتاز کیا ہے۔


ای پیپر