مولانا صاحب! اپنی سیاسی محرومیوں کا بدلہ کشمیر کاز پر سیاست کرکے نہ لیں، فردوس عاشق اعوان
19 اگست 2019 (21:43) 2019-08-19

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا صاحب ! اپنی سیاسی محرومیوں کا بدلہ کشمیر کاز پر سیاست کرکے نہ لیں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کشمیر ہمارا مشترکہ کاز ہے،پوری قوم اس پر متحد ہے،اس قومی یکجہتی کو اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔ انہوں نے کہاکہ مودی نے مظلوم کشمیریوں پرجوکرفیو لگایا تھا اس کا اثر آپ کی زبان پر کیوں ہے؟ ۔انہوں نے کہاکہ مودی کے خلاف بولنے کی بجائے آپ کی زبان پاکستان کے مفادات کے خلاف زہر کیوں اگل رہی ہے؟ ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان دنیا بھر میں کشمیریوں کے سب سے بڑے وکیل اور حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جس موثر انداز سے مسئلہ کشمیر تحریک انصاف کی حکومت نے اجاگر کیا ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل کا اجلاس ہماری سفارتی فتح اور بھارتی سفارت کاری کی شکست ہے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا صاحب ! آپ کئی سال کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر پروٹوکول انجوائے کرتے رہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بتائیں آپ کی کارکردگی کیا رہی؟ کشمیریوں کو فتح دلانے کیلئے کتنے جھنڈے گاڑے؟


ای پیپر