بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا
19 اگست 2019 (20:42) 2019-08-19

لاہور:ڈپٹی انڈس واٹر کمشنر شےراز میمن نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا، پانی پر ڈیٹا شیئرنگ بند کر دی ہے ۔

گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی انڈس واٹر کمشنر شےراز میمن نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت مسلسل جاری ہے بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا، بھارت نے ہم سے ہر طرح کے پانی پر ڈیٹا شیئرنگ بند کردی ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے ڈیموں سے پانی کے اخراج پر پےشگی اطلا ع نہیں دی ۔

بھارت مسلسل سند ھ طا س معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ےکم جولائی سے ستمبر سے کا دریاﺅ ں کا ڈیٹا بھی نہیں بھجوایا ،ہمارے شیڈول اجلاس بھی کئی ماہ سے نہیں ہو پائے ۔حکومت کو بھارتی رویے سے آگاہ کردیاگیا ۔


ای پیپر