تمام گیس فیلڈز کو معمول کی ترسیل جاری
19 اگست 2019 (18:09) 2019-08-19

اسلام آباد:ترجمان وزارتِ توانائی، پٹرولیم ڈویژن نے وضاحت کی ہے کہ گیس کی کھپت کم ہونے کی وجہ سے تین گیس فیلڈز کی سپلائی کو عارضی طور پر دو دن کے لئے کم کیاتھا آج سے تمام فیلڈز اپنی معمول کی ترسیل دوبارہ شروع کردیں گے۔

وزارتِ توانائی، پٹرولیم ڈویژن نے کہاہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں اور عید الاضحی کی تعطیلات کی وجہ سے ملک میں گیس کی طلب کم رہی ۔لہذا ،حفاظتی اقدام کی بنا پر اور گیس کی غیر قطع ترسیل کو مرکوز حاطر رکھتے ہوئے، تین گیس فیلڈز کی سپلائی کو عارضی طور پر دو دن کے لئے کم کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ، فیلڈز کی آپریشنل مینجمنٹ ،معیاری آپریٹنگ طریقہ کار)ایس او پی ایس(اور بین الاقوامی طریق کار کے عین مطابق ہے جو پائپ لائن میں موجود گیس کا دبا ایک محفوظ حد تک رکھتا ہے۔ تا ہم ، تمام فیلڈز بروز منگل ، بتاریخ 20 اگست ، 2019 کو اپنی معمول کی ترسیل دوبارہ شروع کردیں گے۔


ای پیپر