image by twitter

سلمان خان مجھ سے شادی کر رہے ہیں، زرین خان
19 اگست 2019 (14:24) 2019-08-19

ممبئی: بولی وڈ کے سب سے زیادہ معروف اداکار سلمان خان کی شادیوں اور ان کی ممکنہ بیویوں کے بارے میں اکثر افواہیں خبروں کی زینت بنتی ہیں۔ 53 سالہ اداکار کے پرستار ان کے بارے یہ جاننے کیلئے بہت بے چین بھی رہتے ہیں کہ وہ کب اور کس سے شادی کر رہے ہیں، ان کے مداحوں میں خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

اپنی ڈیبیو فلم میں ان کی ہیروئین کا کردار نبھانے والی اداکارہ زرین خان نے بڑے دلچسپ انداز میں سلمان خان سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کرکے سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے 32 سالہ زرین خان نے جہاں اپنے کریئر کے حوالے سے بات کی وہیں کچھ سوالوں کے دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں جوابات دیے۔

سوالات کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بارے میں کیا افواہ پھیلانا چاہیں گی تو انہوں نے جواب دیا کہ ’میں جو مزاحیہ افواہ اپنے حوالے سے پھیلانا چاہوں گی وہ یہ کہ سلمان خان مجھ سے شادی کر رہے ہیں۔

دونوں اداکار فلم ویر کے بعد ایک ساتھ سلور اسکرین پر فلم ‘ریڈی‘ کے گانے ’کیریکٹر ڈھیلا‘ پر ڈانس کرتے نظر آئے تھے تاہم اس کے علاوہ بھی متعدد مرتبہ انہیں ملاقات کرتے دیکھا گیا ہے۔


ای پیپر