فوٹوبشکریہ فیس بک

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نامزد کابینہ کا اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال
19 اگست 2018 (16:52) 2018-08-19

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نامزد کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، جہانگیر ترین اور دیگر نے شرکت کی۔

عمران خان نے قوم سے خطاب پر شرکا سے مشاورت مکمل کی جس کے بعد شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری بنی گالہ سے روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم کی تقریر شام 6 بجے وزیراعظم آفس میں ریکارڈ ہوگی جس کے لیے دربار ہال میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جب کہ تقریر کے نکات وزیراعظم تک پہنچا دیئے گئے ہیں۔

وزیراعظم کی تقریر رات 8 بجے سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی جب کہ نومنتخب وزیراعظم کی کابینہ میں شامل 16 وفاقی وزراء کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جب کہ 5 مشیروں کے نوٹیفکیشن کل کیبنٹ ڈویژن حلف برداری کے بعد جاری کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان رات 8 بجے پارلیمانی پارٹی کی اجلاس کی صدارت کریں گے اور وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس کل متوقع ہے۔


ای پیپر