فوٹوبشکریہ فیس بک

خراب کارکردگی، پی آئی اے کے سی او او کو عہدے سے برطرف کردیا گیا
19 اگست 2018 (14:28) 2018-08-19

کراچی: غیر تسلی کارکردگی کی بناء پر پی آئی اے کے چیف آپریشنز افسر ( سی او او ) ضیاء قادر قریشی کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہیں بڑا اقدام اٹھالیا گیا ہے اور ضیاء قریشی کو قومی ایئرلائن کے معیار کے مطابق ان کے فرائض میں کمی کے باعث 17 اگست کو ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔

سی او او پی آئی اے کو جو مقاصد حاصل کرنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا وہ انہیں حاصل کرنے میں بھی ناکام ہوگئے۔ ضیاء قادر قریشی سابق وزیرِاعظم کے مشیر برائے ہوا بازی مہتاب عباسی کے چہیتے کہے جاتے تھے، جنہیں 5 جون 2017 کو 15 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ملازمت دی گئی تھی۔

ضیاء قادر قریشی کا جب تقرر کیا گیا تھا تو ان کی ریٹائرمنٹ کی انتہائی عمر کے صرف تین ماہ باقی رہ گئے تھے۔

 

 

 

 

 

 


ای پیپر