فوٹوبشکریہ فیس بک

عمران خان کے ساتھ ہیں، ابہام پیدا کرنے کی ضرورت نہیں: چودھری پرویزالہیٰ
19 اگست 2018 (11:57) 2018-08-19

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ہیں، ابہام پیدا کرنے کی ضرورت نہیں جبکہ ڈپٹی سپیکر پی ٹی آئی کے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چودھری پرویزالہیٰ نے کہا کہ نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر کوئی کیس نہیں، وزیراعلیٰ جب منتخب ہو جائیں گے تو اسکی انکوائری ہونی چاہیے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کی ووٹنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو ہم الیکشن لڑ رہے ہیں باڈی بلڈنگ نہیں کر رہے، میں فارورڈ بلاک کے خلاف ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن دلیری سے وزارت اعلیٰ کا انتخاب لڑے، انہوں نے دس سال میں ایسی تیسی پھیر کر رکھ دی ہے، یہ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن کے حامی الگ الگ حصے میں جاتے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کا انتخاب خفیہ نہیں ایوان کی تقسیم سے ہوتاہے۔

خیال رہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے آج ووٹنگ ہوگی جس کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد ہ کردہ امیدوار عثمان بزدار اور ن لیگ کے حمزہ شہباز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔


ای پیپر