Muhammad Bin Salman,Saudi Crown Pricen,MBS,KSA
19 اپریل 2021 (21:29) 2021-04-19

ریاض:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش کی خبر ان کے بھائی شہزادہ سعود نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے دی ،محمد بن سلمان نے اپنے بیٹے کا نام دادا اور سعودی عرب کے بانی عبد العزیز کے نام پر رکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ولی عہد کے بھائی شہزادہ سعود نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ان کے بھائی شہزادہ محمد بن سلمان کے گھر تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ،محمد بن سلمان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے بعد وہ پانچ بچوں کے باپ بن گئے ہیں جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

خلیجی میڈیا کا بتانا ہےکہ سعودی ولی عہد کے گھر بیٹے کی پیدائش ہفتے کے روز ہوئی جس پر انہیں مبارکبادیں اور دعائیں دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے،سعودی ولی عہد کے بھائی شہزادہ سعود نے بھتیجے کی پیدائش پر ٹوئٹ کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


ای پیپر