آٹو پائلٹ سسٹم کے ذریعے گاڑیاں چلانے والے افراد کیلئے انتہائی تشویشنا ک خبر
کیپشن:   Two person killed in electric car accident سورس:   فائل فوٹو
19 اپریل 2021 (19:14) 2021-04-19

نیو یارک :  امریکہ میں خودکار  طریقے  سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی  ٹیسلا کمپنی  کی  کار کو  حادثہ پیش آنے سے2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ڈیلی میل کے مطابق2019 ماڈل کی ٹیسلا گاڑی گزشتہ شب درخت سے ٹکرا گئی۔ گاڑی  کے خود کار طریقے سے چلنے کی وجہ سے ڈرائیونگ سیٹ  خالی تھی  جبکہ ایک شخص سامنے والی مسافر سیٹ اور دوسرا پیچھے بیٹھا تھا۔ ذرائع  کے مطابق  کار تیزرفتار ی کے باعث موڑ کاٹتے   ہوئے بے قابو  ہوکر درخت سے ٹکرا گئی ۔

فائر بریگیڈ حکام کےمطابق فائر فائٹزنے چار گھنٹوں بعد  آگ پر قابو پا لیا ۔آگ بجھانے کے دوران 32 لیٹر پانی استعمال ہوا ۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ عملے کو بیٹریوں میں لگی آگ پر قابو پانے کا طریقہ جاننے کے لئے  ٹیسلا کمپنی سے رابطہ  کرنا  پڑا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لئے بھی ٹیسلا کمپنی  سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ 

امریکا کی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (این ایچ ٹی ایس اے) ایسے 23 کار  حادثات کی چھان بین کر رہی ہے جن کے متعلق شک ہے کہ  ٹیسلا  کمپنی کی یہ گاڑیاں  آٹو پائلٹ موڈ  یعنی خود کار طریقے سے  چل رہی تھیں ۔


ای پیپر