Pakistan Saudi Arabia Realation,MBS,PMIK
19 اپریل 2021 (17:14) 2021-04-19

اسلام آباد :سعودی عرب کے سفیر سعید المالکی نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے متعلق بڑی خبر دیدی ،انہوں نے بتا یا کہ وزیر اعظم عمران خان ماہ رمضان المبارک یا عید کے فوری بعد سعودی عرب کا اہم ترین دورہ کر ینگے ،جہاں ان کی ملاقات سعودی فرمانروا سے ملاقات بھی ہو گی ۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے ہفتہ روار پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی طر ف سے سعود ی ولی عہد کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کرینگے ،وزیر اعظم عمران خان خطے کے بدلتے حالات میں محمد بن سلمان سے اہم گفتگو کیساتھ ساتھ اعلیٰ سطح سطح کی سعودی قیادت سے بھی ملاقات کرینگے ۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اور مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جلد مملکتِ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، رواں ماہ کے آغاز میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی تھی، جس پر عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دعوت قبول کر لی تھی۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔


ای پیپر