WhatsApp, two new features, iPhone users, United States, UK
19 اپریل 2021 (15:12) 2021-04-19

لندن: آئی فون صارفین کے لیے واٹس ایپ نے دو نئے فیچر متعارف کروا دیے ۔

دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے آئی فون صارفین کے لیے دو نئے فیچر ز کا آغاز کر دیا گیا ۔ پہلے فیچر کے مطابق آئی فون استعمال کرنے والے اپنی چیٹ میں آنے والی تصاویر کو کھولے بنا ہی دیکھ سکیں گے ۔ اور دوسرے اہم فیچرر’ ڈِس اپیئرنگ میسجز‘ کا ہے جس کی نئی اپ ڈیٹ کے بعد گروپ میں شامل تمام ارکان ’ڈِس اپیئرنگ میسج‘ کا فیچر حاصل کر سکتے ہیں ۔

اس سے قبل یہ حق صرف گروپ ایڈمن کو ہی حاصل تھا یہ میسجز 7 دن بعد خود بخود ہی ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں ۔

واضح رہے کہ دنیا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے رمضان کے پیش نظر نئے اسٹیکرز بھی متعارف کروائے تھے ۔

واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لئے اسٹیکر پیک ' رمضان ٹوگیدر ' متعارف کرایا گیا ۔ اس پیک میں 28 اسٹیکرز موجود ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین یہ اسٹیکرز واٹس ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور پھر صارفین ان اسٹیکرز کو اپنی چیٹ میں استعمال کر سکتے ہیں ۔


ای پیپر