British Prime Minister, Boris Johnson, visit, India, pandemic new kind, WHO
19 اپریل 2021 (14:38) 2021-04-19

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا ، بھارت میں عالمی وبا کی تشویشناک صورتحال کے باعث دورہ منسوخ کیا گیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی وبا کے وائرس کی بھارتی قسم کے برطانیہ میں سامنے آنے کے بعد برطانوی سائنسدان نے بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

معروف برطانوی سائنسدان ڈینی آلٹمین نے کہا تھا کہ بھارت کو فوری طور پر ریڈ لسٹ میں ڈال دیا جانا چاہئے تھا ، پروفیسر ڈینی آلٹمین نے خبردار کیا کہ برطانیہ میں وبا کی بھارتی قسم ملک میں پھر سے کیسز میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے ۔

ڈینی آلٹمین نے اس بات پر بھی حیرانی کا اظہار کیا کہ بھارت سے آنے والے مسافروں پر ہوٹل میں رہنے کی شرط بھی عائد نہیں کی جاتی ۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے بھارت سے برطانیہ پہنچنے والی وبا کی نئی قسم کو انتہائی مہلک اور ممکنہ طور پر زیادہ تیزی سے پھیلنے والا وائرس قرار دیا ہے ۔

سوئٹزرلینڈ میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے تیکنیکی امور کی سربراہ ڈاکٹر 'ماریا وین' نے بھارت سے پھیلنے والی وائرس کی نئی قسم پر دنیا کو خبردار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وبا کی نئی بھارتی قسم میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ برطانیہ میں اب تک 77 افراد میں نئی بھارتی قسم کے انفیکشن کی تصدیق ہو چکی ہے ۔


ای پیپر