Iran, Nasir al-Mulk Mosque, Masjid Shah Cheragh
19 اپریل 2021 (13:45) 2021-04-19

تہران: ایران میں بہت سی مساجد ایسی ہیں جو اپنے منفرد ثقافتی اور اسلامی فن تعمیر کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں ۔ ایران کے شہر شیراز میں واقع 'مسجد نصیرالملک' اور 'مسجد شاہ چراغ' کا شمار بھی ایسی ہی مساجد میں ہوتا ہے ۔

رنگوں والی اور گلابی مسجد کے نام سے مشہور ایران کے شہر شیراز میں مسجد نصیر المک کی تعمیر کا غاز 1876 میں ہوا اور 1888 میں مسجد کی تعمیر مکمل کرلی گئی ۔ مسجد میں مختلف رنگوں کے شیشے نصب ہیں سورج طلوع ہوتے ہی مسجد رنگا رنگ روشنیوں سے بھر جاتی ہے ۔

مسجد کی دیواروں ، چھت اور گنبد کے اندرونی حصوں پر نقاشی کے شاہکار ، اسلامی فن و ثقافت کی خوبصورت جھلک پیش کرتے ہیں ۔

مسجد 'نصیرالملک' کے قریب مسجد حسن چراغ بھی ہے ، مسجد کی تعمیر میں ہزاروں شیشوں کا استعمال کیا گیا ہے ۔ مسجد کے اندرونی حصے پر چمکتے ہوئے شیشے ایک خوبصورت سماں باندھ دیتے ہیں ۔

مسجد حسن چراغ میں عبادت کرنے والوں کے ساتھ ساتھ سینکڑوں غیر ملکی سیاح بھی آتے ہیں اور مسجد کی خوبصورتی دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں ۔


ای پیپر