Austin, Texas, US, shooting incidents, President Joe Biden
19 اپریل 2021 (12:55) 2021-04-19

نیویارک: امریکا میں فائرنگ کے دو واقعات میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ۔

فائرنگ کا پہلا واقعہ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر کینوشا میں پیش آیا جس میں نامعلوم شخص نے ہوٹل میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افرد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا ۔

دوسرا واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں پیش آیا جہاں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے ، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا کے شہر انڈیانا پولس میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 8 افراد کی جان لے لی تھی ۔ فائرنگ کا واقعہ امریکی شہر انڈیانا پولس ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی تھی ۔ واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی تھی ۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی امریکی ریاستوں میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ کیرولینا کے شہر راک ہل میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کیا ، اس کے علاوہ ٹیکساس میں گولیاں لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوا ۔


ای پیپر