PTI government, agreement, religious party, temporarily control, Lahore situation
19 اپریل 2021 (10:24) 2021-04-19

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کرکے غلط کیا ، سندھ میں مذہبی جماعتوں سے رابطے کیے ہیں ، ہم پُر امن احتجاج کو نہیں روکیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت اب بھی صورتحال پر وقتی قابو پانے کے لیے ان سے معاہدہ کر لے گی اور غلط کرے گی ، صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔

انہوں نے عالمی وبا کی صورتحال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ این سی او سی میٹنگ میں درخواست کی کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کریں لیکن بات نہیں مانی گئی ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ سندھ میں بھی وبا کے کیسز پھیل رہے ہیں ، ٹرانسپورٹ دو دن کے لئے بند کرتے تو بیماری کا پھیلاؤ روک جاتا ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں وبا سے مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار ، 316 ہو گئی ہے ۔ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 60 ہزار ، 162 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 5 ہزار ، 152 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ مثبت کیسز کی شرح 8.56 فیصد رہی جبکہ ملک بھر میں وبا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7 لاکھ ، 61 ہزار ، 437 ہوگئی ۔


ای پیپر