Pakistan cricket team, Zimbabwe, Test cricket team, training camp, Gaddafi Stadium
19 اپریل 2021 (09:44) 2021-04-19

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے ، ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ جاری ہے ۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قائم کیمپ میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ فزیکل ٹرینگ بھی کی ۔

دوسری جانب زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے ہرارے پہنچنے والے پاکستانی سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے عالمی وبا کے ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم میزبان ٹیم کیخلاف تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی ۔ پاکستانی سکواڈ گزشتہ روز چارٹرڈ طیارے سے جوہانسبرگ سے ہرارے پہنچا تھا جہاں سکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوئی ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر کے مطابق سکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی رپورٹس منفی آئی ہیں جس کے بعد اب پیر سے زمبابوے کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ٹریننگ کا آغاز کر دیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچز 21 ، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 29 اپریل سے ہو گا ۔


ای پیپر