Classes, ninth, twelfth, inter, Pakistan, Federal Education Minister, Shafqat Mahmood
19 اپریل 2021 (08:52) 2021-04-19

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے کھلنے لگے ، آج نویں سے بارہویں تک کلاسز کا آغاز ہو گیا ۔

تعلیمی ادارے کھلنے پر طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، طلبہ کا کہنا ہے وہ گھر بیٹھے بیٹھے نہ صرف بور ہو رہے تھے بلکہ تعلیم کا بھی حرج ہو رہا تھا ، اب اسکول آئیں گے اور پیپرز کی بھرپور طریقے سے تیاری کریں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کلاسز کی بحالی پر تبادلی خیال کیا گیا ، اجلاس میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے سکولز عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس میں طے پایا کہ 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت ملک میں کھلیں گے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وبا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ او ، اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اس موقع پر این سی او سی حکام نے کہا کہ کیسز بڑھ رہے ہیں ، ابھی تعلیمی ادارے نہ کھولیں تو بہتر ہو گا ۔


ای پیپر