73 more people have died from the corona virus across the country, according to NCOC data
کیپشن:   فائل فوٹو
19 اپریل 2021 (08:35) 2021-04-19

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ڈیٹا میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 73 شہری موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اموات میں حالیہ اضافے سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 16 ہزار 316 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز کورونا کے 60 ہزار 162 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار 152 کیسز سامنے آئے۔ اس وقت ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 7 لاکھ 61 ہزار 437 ہو گئی ہے۔ اتوار کے روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.56 فیصد رہی۔

دوسری جانب عالمی سطح پر بھی اس موذی مرض کے وار جاری ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق یوکرین میں 39 ہزار 786، چلی میں 25 ہزار 177، رومانیہ میں 26 ہزار 232، سپین میں 76 ہزار 981 اور پولینڈ میں 62 ہزار 32 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ایران میں کورونا سے 66 ہزار 732، کولمبیا میں 67 ہزار 931، انڈونیشیا میں 43 ہزار 424، جنوبی افریقہ میں 53 ہزار 735، روس میں 1 لاکھ 5 ہزار 582، جرمنی میں 80 ہزار 591، اٹلی میں 1 لاکھ 16 ہزار 927، فرانس میں 1 لاکھ 733، برطانیہ میں 1 لاکھ 27 ہزار 270 اور میکسیکو میں 2 لاکھ 12 ہزار 228 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 78 ہزار 793، برازیل میں 3 لاکھ، 73 ہزار 335 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں عالمی وبا نے اب تک 30 لاکھ 31 ہزار 288 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے 12 کروڑ، 4 لاکھ، 19 ہزار، 262 مریض صحتیاب جبکہ 14 کروڑ، 19 لاکھ، 35ہزار، 492 افراد متاثر ہیں۔


ای پیپر