کرونا وائرس سے متاثرین کا تعداد 23 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہوگئی
19 اپریل 2020 (16:50) 2020-04-19

نیویارک: کرونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 23 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ 1 لاکھ 61 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

اسپین میں آج مزید 410 افراد کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہوئے، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار 445 ہو گئی، بیلجیئم میں 230 مزید اموات رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 5 ہزار 683 تک پہنچ گئی، میکسیکو میں 104، ایران میں 83 روس میں 48 پرتگال میں 27 جبکہ انڈونیشیا میں مزید 47 افراد ہلاک ہوئے، اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ریکارڈ ہوئیں جہاں 39 ہزار سے زائد افراد موت کی نیند سو گئے، اٹلی میں ہلاکتیں 23 ہزار جبکہ فرانس میں 19 ہزار سے زائد ہو گئیں۔


ای پیپر