امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین کو بڑی وارننگ
19 اپریل 2020 (16:00) 2020-04-19

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کورونا سے متعلق جانتے ہوئے ذمہ دار ہے تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ چین میں کورونا وائرس کے آغاز پر روکا جا سکتا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا، وباء سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  رمضان کے مہینے کے دوران مسلمان بھی سماجی دوری کا وہی معیار اپنائیں گے جو مسیحی برادری نے ایسٹر کے تہوار پر اپنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین میں کورونا سے اموات کی تعداد اعلان کردہ تعداد سے مختلف اور امریکہ سے کہیں زیادہ بلند سطح پر ہیں۔

چین کی طرف سے ان الزامات کو حکومتی سطح پر مسترد کیا جاچکا ہے۔ اس سے قبل بھی امریکی صدر نے کورونا کو چینی وائرس قراردیا تھا۔ جس کے بعد امریکا اور چین میں لفظی جنگ رہی۔


ای پیپر