وفاقی وزیر قانون اسمگلنگ روکنے کیلئے آرڈیننس لانے کا اعلان کر دیا
19 اپریل 2020 (14:56) 2020-04-19

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے ذخیرہ اندوزی کے بعد اسمگلنگ روکنے کیلئے آرڈیننس لانے کا اعلان کر دیا۔

فروغ نسیم نے کہا کہ کسی کو فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے، ڈالر، گندم، چینی اور آلو کی سمگلنگ ہونا بہت نقصان دہ ہے۔ ایف بی آر انسداد سمگلنگ کیلئے آئی ایس آئی اور آئی بی سمیت کسی بھی ادارے کی مدد لے سکتی ہے۔

ضلعی انتظامیہ سمیت عوام بھی سمگلنگ کی اطلاع دے سکتی ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کیخلاف آرڈیننس پر عملدرآمد شروع ہوُچکا، ذخیرہ اندوزی کرنے والے کو اب سخت سزا ملے گی۔


ای پیپر