ایران میں مزاروں، دیگر مذہبی مراکز کو زائرین کیلئے کھولنے کی تیاری
19 اپریل 2020 (11:33) 2020-04-19

تہران: ایران میں کورونا کے باوجود حکومت نے مشہد، قُم اور شیراز میں موجود مزارات کھولنے کی تیاری شروع کر دی۔

العربیہ کے مطابق، ایران نے 23 اپریل کو مزارات کھولنے کا عندیہ دے دیا، ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بڑے مذہبی اجتماعات پر پابندی بدستور برقرار ہے، ملک بھر میں مزاروں اور دیگر مذہبی مراکز کو زائرین کے لیے کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ایران میں سیاسی رہنماؤں، ارکان پارلیمنٹ اور ماہرین کی جانب سے کورونا کے معاملے میں لاپرواہی برتنے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


ای پیپر