پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 159 تک جاپہنچی
19 اپریل 2020 (10:29) 2020-04-19

لاہور: پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد 159 تک جاپہنچی، 24 گھنٹے کے دوران 514 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 ہزار 993 ہوگئی، پنجاب میں کیسز کی تعداد 3 ہزار 649 ہوگئی، سندھ میں کرونا کے 2 ہزار 355 کیس رپورٹ ہوئے،

خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد ایک ہزار 137 اور اسلام آباد میں 171 ہوگئی، بلوچستان میں 376، گلگت بلتستان میں 257 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر سے 48 کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 48 پنجاب میں 41، کے پی کے میں 60 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 5 مریض کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔

اسلام آباد میں وائرس سے ایک اور مریض چل بسا، مجموعی کیسز میں 37 فیصد دیگر ممالک سے آئے جبکہ مقامی سطح پر کیسز کی شرح 63 فیصد ہوگئی، کرونا وائرس سے اب تک 1868 افراد صحتیاب ہو چکے۔


ای پیپر