Image Source : Twitter

نیب کے ہاتھوں ایک اور اہم شخصیت گرفتار
19 اپریل 2019 (23:46) 2019-04-19

اسلام آباد:رینٹل پاور کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو( نیب ) اسلام آباد کی ٹیم نے چھاپہ کر سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کو گرفتار کر لیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم پر رینٹل پاور کے غیر قانونی معاہدے کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ نیب ٹیم نے سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کے گھر پر چھاپہ کر اہم دستاویزات بھی قبضہ میں لے لی ہیں۔

نیب ٹیم شاہد رفیع کو ہفتہ کوعدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کرے گی۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف رینٹل پاور کیس میں ملزم ہیں۔


ای پیپر