Image Source : Twitter

سیٹزن پورٹل حقیقت یا صرف دکھاوا ؟دیکھیں اہم انکشاف
19 اپریل 2019 (19:51) 2019-04-19

اسلام آباد:سٹیزن پورٹل پر شہری کا مسئلہ حل نہ کرنے پر سی ڈی اے کے 4 افسران کو معطل کردیا گیا۔

معطل ہونے والے افسران میں ڈائریکٹر سی ڈی اے فرید الدین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنایت اللہ شامل ہیں۔وزیراعظم آفس نے سٹیزن پورٹل پر شہری کی شکایات پر ایکشن لیا، شہری کو ایک سال سے درخواست کے باوجود پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا جارہا تھا۔

لیکن دوسری طرف کچھ شہریوں کی شکایات بھی آپ کو چونکا کر رکھ دیں گی ،ایک شہری کے مطابق اس نے سٹیزن پورٹل پر 29اکتوبر 2018کو شکایت در ج کروائی جو تاحال ابھی تک ادھر سے ادھر ہی گھوم رہی ہے .

شہری کا کہنا تھا کہ آج تک کسی ایک شخصیت نے بھی اس سے اس کی اس شکایت پر رابطہ نہیں کیا ،شہری کا کہنا تھا کہ یہ صرف لوگوں کو تسلی دینے اور وقت گزارنے کا ایک آن لائن ذریعہ ہے ،شہری کی درخواست نمبر    CODE : PU29102018-0125660    ہے جو آج تک حل نہیں ہو سکی ۔


ای پیپر