Image Source : INP

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی بڑی تبدیلی؟بڑی خبر
19 اپریل 2019 (18:33) 2019-04-19

اسلام آباد :نیا پاکستان عمران خان کا ایک خواب ہے جیسے انہوں نے ورلڈ کپ ،شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے خواب دیکھے ویسے ہی اب عمران خان نیا پاکستان کے خواب کی تعبیر کرنے میں اپنی بھرپور صلاحیتوںکا استعمال شروع کر دیا ہے ، وفاق میں اتنے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنا کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا اور سب سے بڑ ھ کر انتہائی شاندار کھلاڑی اسد عمر کو ٹیم سے نکالنا سب کی سمجھ سے بالاتر ہے ۔

اب دوسری خبر کے مطابق عمران خان نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے ،جس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی اپنے وزراءاور بیورو کریسی کو کارکر دگی بہتر بنانے کا الٹی میٹم دید یا ہے ،ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آنیوالے چند روز میں وزیر اعظم عمران خان پنجاب میں بہتری کیلئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو بیرون ملک سے وطن واپس بلا لیا ہے جو ممکنہ طور پر اسلام آباد میں آج عمران خان سے ملاقات کرینگے ۔

مختلف اداروں نے صوبائی وزراءکی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوا دی ہے ، وزیراعظم آئندہ چند روز میں پنجاب بارے کچھ اہم فیصلے کریں گے، ادھر پنجاب کی بیوروکریسی میں بھی تبدیلی کا امکان ہے جس کی فہرستیں تیار کر لی گئیں، چیف سیکرٹری پنجاب ، 4 سیکرٹریز، 3 کمشنرز، 11 ڈپٹی کمشنرز اور 31 اسسٹنٹ کمشنرز کی تبدیلی کا امکان ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے لئے میجر (ر) اعظم سلیمان مضبوط امیدوار ہیں۔ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان اس وقت وفاقی سیکرٹری داخلہ تعینات ہیں۔ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ کے لئے زاہد اختر زمان، شہریار سلطان، محمد عثمان کے نام زیر غور ہیں۔


ای پیپر