فوٹو بشکریہ فیس بک

عمران خان کا اب بھی کھل کر دفاع کریں گے: فواد چودھری
19 اپریل 2019 (15:15) 2019-04-19

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قلمدان کی تبدیلی کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان سو سال سے سیاست میں ہے ، بڑے بڑے عہدے آئے اور گئے۔

ہمیشہ کہا ہے کابینہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے۔ فواد چودھری نے کہا عمران خان سے کہا کہ ایم این اے کے طور پر زیادہ بہتر پر فارم کر سکتا ہوں ، یہ فیصلہ وزیر اعظم کا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت چلانی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے فواد چودھری سے وزارت اطلاعات لیکر سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دیدی تھی۔


ای پیپر