فوٹو بشکریہ فیس بک

وفاقی وزیر غلام سرور کی وزارت سے ہٹانے کی صورت میں پارٹی چھوڑنے کی دھمکی
19 اپریل 2019 (14:13) 2019-04-19

اسلام آباد: وفاقی وزیر غلام سرور وزارت تبدیل کرنے سے ناخوش، غلام سرور خان نے تاحال وزارت کا چارج نہیں سنبھالا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر نے وزارت سے ہٹانے کی صورت میں تحریک انصاف چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔ غلام سرور خان کو وزارت پٹرولیم سے ہٹا کر ایوی ایشن کا وزیر بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزرا کی کارکردگی سے مایوس کپتان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دیں، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

فواد چودھری سے وزارت اطلاعات لے کر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے۔ محمد میاں سومرو سے ایوی ایشن ڈویژن کا اضافی چارج لے لیا گیا، اب وہ صرف نجکاری کے وزیر ہوں گے۔ شہریار آفریدی اب وزیر مملکت برائے داخلہ نہیں بلکہ وزیر مملکت برائے سیفران ہوں گے۔

اعظم سواتی کی ایک بار پھر کابینہ میں انٹری، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور لگا دیا گیا۔ وزیراعظم کی ٹیم میں تین نئے معاون خصوصی بھی شامل ہیں فردوس عاشق اعوان اطلاعات، ظفراللہ مرزا صحت اور ندیم بابر پٹرولیم کے معاون خصوصی بن گئے۔

علی امین گنڈا پور سے کشمیر امور، عامر محمود کیانی سے قومی صحت اور طارق بشیر چیمہ سے ہاؤسنگ کی وزارت بھی واپس لے لی گئی ہے۔


ای پیپر