فوٹو بشکریہ فیس بک

وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے بعد وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو فوری طلب کر لیا
19 اپریل 2019 (11:13) 2019-04-19

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو اسلام آباد طلب کرلیا۔

گورنر پنجاب کینیڈا سے کچھ دیر بعد وطن واپس پہنچیں گے۔ وزیراعظم سے ملاقات میں پنجاب کے سیاسی معاملات پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزرا کی کارکردگی سے مایوس کپتان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دیں، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

فواد چودھری سے وزارت اطلاعات لے کر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور غلام سرور خان سے وزارت پٹرولیم لے کر وزارت ہوا بازی کا قلمدان دیا گیا۔

محمد میاں سومرو سے ایوی ایشن ڈویژن کا اضافی چارج لے لیا گیا، اب وہ صرف نجکاری کے وزیر ہوں گے۔ شہریار آفریدی اب وزیر مملکت برائے داخلہ نہیں بلکہ وزیر مملکت برائے سیفران ہوں گے۔ اعجاز شاہ، انصاف سرکار کے پہلے وزیر داخلہ ہونگے۔

اعظم سواتی کی ایک بار پھر کابینہ میں انٹری، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور لگا دیا گیا۔ وزیراعظم کی ٹیم میں تین نئے معاون خصوصی بھی شامل ہیں فردوس عاشق اعوان اطلاعات، ظفراللہ مرزا صحت اور ندیم بابر پٹرولیم کے معاون خصوصی بن گئے۔

علی امین گنڈا پور سے کشمیر امور، عامر محمود کیانی سے قومی صحت اور طارق بشیر چیمہ سے ہاؤسنگ کی وزارت بھی واپس لے لی گئی ہے۔


ای پیپر