فوٹو بشکریہ فیس بک

محمد عامر کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ نہیں
19 اپریل 2019 (10:34) 2019-04-19

لاہور: کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، محمد عامر اسکواڈ میں شامل نہیں۔

سب سے بڑا معرکہ، پاکستانی دستہ تیار۔ ذمہ داری کون اٹھائے گا، بوجھ کس کس کے کاندھوں پر ہوگا چیف سلیکٹر نے راز کھول دیا۔ محمد عامر سلیکٹرز کا دل نہ جیت سکے انٹرنیشنل کرکٹ میں نئے نویلے کھلاڑی عابد علی اور محمد حسنین کی قسمت چمک گئی۔

ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، سرفراز احمد کپتان ، فخرزمان ، امام الحق،عابد علی ، بابراعظم ، حارث سہیل ، شعیب ملک ، محمد حفیظ ، فہیم اشرف، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین آفریدی ، جنید خان ، محمد حسنین اور حسن علی۔

واضح رہے کہ محمد عامر اور آصف علی اسکواڈ کا حصہ نہیں مگر دونوں کو لائف لائن مل گئی۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس میگا ایونٹ کا ٹکٹ دلاسکتی ہے۔


ای پیپر