Photo Credit Yahoo

نیب نے پنجاب اور سندھ کی اہم شخصیات کا گھیراﺅ کر لیا
19 اپریل 2018 (21:43)

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو( نیب ) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر 4500ہارس پاور لوکو موٹوز اور ٹریک مرمت کرنے والی مشینوں کی خریداری میں مبینہ طور پر قومی وسائل کا بے دریغ استعمال اور پاکستان ریلوے کی قیمتی زمین لاہور میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیز پر دینے کی مبینہ شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا جبکہ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور سیکرٹری غلام محمد عمر فاروق کی جانب سے سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر میں مبینہ طور پر غیر قانونی تقرریوں کی شکایت ،ڈی جی نیب کراچی کو آغا سراج درانی کے آمدن سے زائد مبینہ اثاثوں کی بھی جانچ پڑتال ، چیئرمین نے سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزین اور ممبر ریونیوبورڈ سندھ شاہ زرشمون کے خلاف چار انکوائریاں اور ایک انویسٹی گیشن اور سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کے خلاف خلاف تین انکوائریوں اور دو انویسٹی گیشنز کی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ نیب نے شاہ زرشمون اورمنظور قادر کو واپس لانے کےلئے انٹرپول کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو( نیب ) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور سیکرٹری غلام محمد عمر فاروق کی جانب سے سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر میں مبینہ طور پر غیر قانونی تقرریوں کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا جبکہ اس کے علاوہ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے آمدن سے زائد مبینہ اثاثوں کی بھی جانچ پڑتال کا ڈی جی نیب کراچی کو حکم دیا ہے ۔ چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر ریلوے اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر 4500ہارس پاور لوکو موٹیوز اور ٹریک مرمت کرنے والی مشینوں کی خریداری میں مبینہ طور پر قومی وسائل کا بے دریغ استعمال اور پاکستان ریلوے کی قیمتی زمین لاہور میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیز پر دینے کی مبینہ شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔

چیئرمین نیب نے شاہ زرشمون سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزین اور ممبرریونیوبورڈ سندھ کے خلاف نیب نے 530ایکڑ سرکاری زمین غیر قانونی پر الاٹ کرنے کے الزام میں احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس دائر کیا ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے ۔ چیئرمین نیب نے شاہ زرشمون سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزین اور ممبر ریونیوبورڈ سندھ کے خلاف چار انکوائریاں اور ایک انویسٹی گیشن کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ مزید برآں نیب نے شاہ زرشمون کو واپس لانے کے لئے انٹرپول کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیئرمین نیب نے منظور قادر سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف نیب نے احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس دائر کیا ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے ۔ چیئرمین نیب نے منظور قادر کے خلاف تین انکوائریاں اور دو انویسٹی گیشن کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ مزید برآں نیب نے منظور قادر کو واپس لانے کےلئے انٹرپول کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


ای پیپر