Photo Credit Yahoo

شہباز شریف کی چوہدری نثار سے اہم ملاقات ،تفصیلات سامنے آگئیں,رُخ بدلنے لگے
19 اپریل 2018 (20:47)

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان پنجاب ہاو¿س اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ،جس میں ملکی سیاسی صورتحال او رپارٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،10روز میں وزیراعلیٰ شہبازشریف اور چودھری نثار کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہے ،ذرائع کے مطابق پنجاب ہاو¿س میں دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات سوا گھنٹے جاری رہی .

ملاقات میں چودھری نثار کے تحفظات پر گفتگو کی گئی،سابق وزیر داخلہ نے پارٹی میں فیصلے مشاورت سے کرنے پر زوردیااوربعض پارٹی رہنماو¿ں کے بیانات پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا ، ملاقات میں آ ئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔


ای پیپر